74

مولانا طارق جمیل کے برانڈ MTJ کی جانب سے افواہوں کی تردید کر دی گئی

مولانا طارق جمیل کے برانڈ MTJ کی جانب سے افواہوں کی تردید کر دی گئی۔ گزشتہ دنوں ٹویٹر پر MTJ پر ازار بند کو 550 میں بیچنے کی افواہیں گردش کر کرہی تھیں۔

ان افواہوں کے باعث MTJ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تردید کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے وضاحت کی کہ برانڈ کی جانب سے ازاربند 550 میں نہیں بیچا جارہاہے۔

ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا برانڈ ازاربند ( ناڑا) نہیں بناتا، اور نہ ہی ہمارے اسٹورز اور ویب سائٹس پر یہ پراڈکٹ موجود ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ان افواہوں سے ہوشیار رہیں اور ذمہ دار کے خلاف رپورٹ کرنے میں مدد کریں۔

مولانا طارق جمیل کے برانڈ MTJ کی جانب سے افواہوں کی تردید کر دی گئی

یہ وضاحتی  بیان اس وقت آیا جب ٹویٹر پر ایک صاحب نے ٹوئٹ کیا کہ

فیشن کی دنیا میں ابھرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کی شاپ پر ناڑا 550 جبکہ بنیان 1150 میں فروخت کی جارہی ہیں۔ اور مولانا اپنی دعاؤں میں کہتے ہیں کہ میرے  اللہ میرے ملک کا تاجر تجھ سے نہیں ڈرتا اور ناجائز منافع خوری کرتا ہے۔

مولانا طارق جمیل کے برانڈ MTJ کی جانب سے افواہوں کی تردید کر دی گئی

واضح رہے کہ جب سے مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ MTJ متعارف کرایا ہے جب سے مستقل انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کبھی ان کے برانڈ کی افتتاحی تقریب پر تنقید کی جاتی ہے تو کبھی ان کے پراڈکٹس پر۔

اس سے پہلے بھی مخالفین کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو کئ بار تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ لیکن مولانا طارق جمیل کی جانب سے ہر بار صبر اور خاموشی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس خبر کو کچھ نے مزاق بنایا تو کچھ نے مولانا کی شدید حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دوسرے  برانڈ سے مہنگی ترین چیزیں خوشی خوشی خرید لیتے ہیں، لیکن یہاں اگر کوئی مولانا اپنا برانڈ کھولے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا تا ہے۔

مولانا طارق جمیل کے برانڈ MTJ کی جانب سے افواہوں کی تردید کر دی گئی

مولانا طارق جمیل کے برانڈ MTJ کی جانب سے افواہوں کی تردید کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں