68

آئی ایس پی آر کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کا آغاز

آئی ایس پی آر پاکستان، نجی ٹی وی چینل ہم ٹی وی کی معاونت سے پاکستان کے سب سے بڑے فوجی ریئلٹی شو کا آغاز کر رہی ہے۔ اس شو کا نام 60 hours to glory  ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کا آغاز

آئی ایس پی آر کے بینر تلے ہم ٹی وی ایک فوجی ریئلٹی شو نشر  کرے گا۔ اس رئیلٹی شو کے لکھاری عمر مختار ہیں۔

اس سے قبل فخر عالم نے فوجی شو کی خبر شیئر کی جو پاکستان میں پہلی بار نشر کی جائے گی۔ فخر عالم اس شو کی میزبانی کریں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ

یہ میرے کیریئر اور زندگی کا سب سے مشکل اور تھکا دینے والا پروجیکٹ ہے۔یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ سب سے پہلے مجھے یہ موقع ملا کہ میں ایک فوجی کی سختیوں کا جسم کو بکھیرنے والے ماحول میں مشاہدہ کروں ۔ ہر خطرے اور مقابلے کے بعد جیت منتطر ہوتی ہے۔ 

یہ پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے بہت بڑا سنگ میل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس رئیلٹی شو 60 hours to glory میں آٹھ مقامی اور چار بین الاقوامی ٹیمیں ہونگی۔

اس شو کی پہلے ہی 120 کیمروں کے ساتھ آؤٹ ڈور شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اس کے بعد جلد ہی ان ڈور شوٹنگ بھی کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے انسٹاگرام پر کیے گئے پوسٹ میں بتایا گیا کہ 60 hours to glory  ایسا شو ہے جس میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن کی جانے والی تمام مشقوں اور چیلنجرز کو عکس بند کیا گیا ہے۔ اس شو دکھائے جانے والے تمام مناظر حقیقی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CPgrJlNH7FN/?utm_medium=copy_link

یہ شو 25 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ عوام اور ایڈونچر کے شوقین بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔  رئیلٹی شو کے دوران آسان سوالوں کے جواب دیں۔ جیتنے والوں کو ائیربورن ایکشن اسپورٹس سینٹر کاکول میں ہونے والے بوٹ کیمپ میں شرکت کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی ہم ٹی وی آئی ایس پی آر کے بینر تلے مقبول ترین ڈرامہ عہد وفا بنا چکا ہے۔ اس ڈرامے کو عوام کی طرف بہت پزیرائی ملی تھی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں