81

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کےلئے آج ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا گیا

غزہ میں 11 روز سے جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کےلئے آج ملک بھر میں یوم فلسطین منایا گیا۔ یوم فلسطین منانے کا مقصد فلسطینیوں کو یہ احساس دلانا تھا کہ پاکستانی عوام اسرائیلی مظالم کے خلاف ان کے ساتھ ہے۔

فیصل آباد، بہاولنگر، ملتان، لاہور، کراچی، جیکب آباد، ڈیرہ بگٹی اور ملک کے دیگر شہروں میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر ملک بھر کے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔

مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے بھی مظاہروں میں شرکت کی۔ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کےلئے اسرائیل کے خلاف، اور فلسطین زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور اسرائیلی پرچم بھی نظر آتش کیا گیا۔

  • فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کےلئے آج ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا گیا

نماز جمعہ کے بعد کراچی پریس کلب کے باہر بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کےلئے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ شدید گرمی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یوم فلسطین پر خواتین اور طالب علموں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے مظالم روکے یہی اس کے حق میں بہتر ہے۔ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسرائیل اپنی جارحیت بند کرے اور فلسطین کو آزاد کرے۔ مظاہرین نے فری فلسطین اور سیف فلسطین کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کےلئے آج ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا گیا

سندھ اور پنجاب اسمبلیوں میں اسرائیل کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔ سندھ اسمبلی میں مراد علی شاہ نے اسرائیل کے خلاف قرارداد پیش کی۔

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی پر وزیراعظم کی قوم کو شاباش۔ کہا پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔ مسلم امہ کے اتحاد نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ فلسطین کے مسئلے پر شاہ محمود قریشی کے کردار کو بھی سراہا۔

واضح رہے گزشتہ گیارہ روز سے غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری تھی۔ بمباری کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی بے گھر اور 150سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیلی بربریت سے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا ایجنسیوں کے دفاتر تباہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں