99

دبئ کے سیاحتی مقامات

بلاشبه دبئی بہترین تفریحی مقامات میں سے ایک ہے۔ دبئی ایک صحرائی چوکی سے بلند و بالا عمارات اور شاپنگ مالز کے خطے میں بدل چکا ہے۔ کسی زمانے میں دبئی کو بنجر زمین سمجھا جاتا تھا، لیکن آج یہ ایک انسان ساختہ معجزہ بن چکا ہے۔ دبئی حیرت انگیز رفتار سے ترقی کر رہا ہے۔

دبئی کے مشہور مقامات برج خلیفہ، برج العرب اور دبئی مال سے کون واقف نہیں۔ یہ وہ چند وجوہات ہیں جن کے باعث بہت سے لوگ اس متحرک شہر کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ اس مضمون میں دبئی میں سیاحوں کے لیے بہترین پر کشش مقامات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

pic courtesy: desivia.com

ساحلِ جمئیرہ
یہ ساحل دبئی کے مشہور ترین ساحلوں میں سے ایک ہے۔ یہ ساحل فیملی اور دوستوں کے ساتھ پکنک کی بہترین جگہ ہے۔ اس ساحل پر کافی تعداد میں ریسٹورنٹ، سَن لاؤنجس(sunlounges) اور واٹر اسپورٹس آپریٹرز(water sports operators) بہترین سہولیات کے ساتھ پاۓ جاتے ہیں۔

سفید ریت کا یہ ساحل دنیا کا سب سے زیادہ پسندیدہ ساحلوں میں سے ایک ہے- اگرچہ دبئی کے ساحل پُرسکون دکھتے ہیں تاہم وہ اپنی طاقتور لہروں کے لیے مشہور ہیں۔

pic courtesy: traveltriangle.com

دبئی اوپرا
دبئی کی جدید اور اعلیٰ اوپرا کی عمارت ڈاؤن ٹاؤن دبئی واٹرفرنٹ اوپرا ضلع کا مرکز ہے۔ تقریباََ 60 ہزار مربع فٹ پرپھیلی ھوی یہ عمارت 2016 میں تعمیر کی گی تھی۔ دبئی اوپرا سال بھر کے لیے میوزیکل تھئیٹر پروڈکشنز کی میزبانی کرتا ہے۔

یہاں تقریباََ بیس ہزار لوگ اکٹھے ہو سکتے ہیں- مزید ازاں، یہ آرکیٹیکچرل مہارت کا حیرت انگیز نمونہ ہے، حقیقتاََ یہ شہر میں ایک تعمیراتی عجوبہ ہے۔

pic courtesy: bayut.com

دبئی میوزیم
الفائدی قلعے میں دبئی کا بہترین عجائب گھر موجود ہے۔ 1787 میں یہ قلعہ حکمران خاندان کی رہائش کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، تاہم 1971 میں اسے شہر کا خاص عجائب گھر کا درجہ دے دیا گیا۔

قلعے کی دیواریں مرجان کے بلاکس سے تعمیر کی گی ہیں۔ داخلی راستے قدیم متحدہ عرب امارات اور دبئی کے نقشوں کی عمدہ نمائش کی گیئں ہے، جس سے سیاحوں کو قدیم دبئی کی تاریخ کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

pic courtesy: pinterest

دبئی فاؤنٹین شو
دبئی فاؤنٹین دنیا کا سب سے بڑا میوزیکل فاؤنٹین ہے۔ یہ انسان ساختہ برج خلیفہ جھیل پر واقع ہے۔ یہ فاؤنٹین پانچ مختلف سائز کے دائروں پر مشتمل ہے۔ یہ فوارہ ہوا میں مختلف نمونوں اور امتزاج کو تشکیل دیتا ہے۔

اس میں 22 ہزار گیلن چھڑکنے کی صلاحیت ہے۔ یہ شو ہر شام کو منعقد کیا جاتا ہے جو5منٹ تک جاری رہتا ہے۔ تاہم، شام کے شو 6 بجے کے بعد شروع کیے جاتے ہیں جو ہر آدھے گھنٹے بعد دہراۓ جاتے ہیں اور سب سے بڑی بات، آپ یہ شو مفت دیکھ سکتے ہیں۔

pic courtesy: cnn.com

فلاور گارڈن
یہ شاندار فلاور گارڈن ضلع دبئی لینڈ میں واقع ہے جس میں 100 ملین سے زائد پھول ہیں۔ آپ یہاں پھولوں سے بنا ہوا برج خلیفہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ خوشبوؤں سے بھری ھوی یہ 72 ہزار مربع میٹر جگہ نومبر سے مئی تک زندگی سے بھرپور ہوتی ہے۔

پارک میں بہت سی قابلِ توجہ اشیاء میں سے ایک “ایریل فلوٹنگ لیڈی” ہے جسے پھولوں کا لباس پہنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پارک میں مِکی ماؤس کی پھولوں کی ساخت کے ساتھ ساتھ ریکارڈ توڑ امارات A380 بھی شامل ہے۔

400 میٹر واک کا ٹریک سیاحوں کو پھولوں کے فن کے درمیان سیر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس ٹریک کو روزانا تفریحی پروگراموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

pic courtesy: travel triangle

دبئی مچھلی گھر (ایکویریم)
یہ ایکویریم (مچھلی گھر) دبئ کا سب سے مشہور سیاحتی مقام ہے۔ دبئی مال میں واقع اس مچھلی گھر میں سمندری حیات کی 140 اقسام پای جاتی ہیں۔ آپ اگر انڈر واٹر زُو میں داخل ہوں تو آپ مچھلی گھر کی سرنگوں میں سے گزر سکتے ہیں۔ مختلف سرگرمیوں کے زریعے آپ سمندری حیات کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔

گلاس باٹم والی کشتی کی سیر خاص طور پر مشہور ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیج سنارکلنگ (cage snorkling) اورشارک ڈائیونگ (shark diving) کی سرگرمیاں بھی مہیا کی گیئں ہیں۔ اس شاندار سمندری دنیا میں شارکس، ریز اور میریڈ جیسی متحرک سمندری مخلوق بھی پای جاتی ہے۔

اس طرح، دبئی مصنوعی شاہکاروں کا شہر ہے۔ اس خوبصورت شہر سے جڑی ہر چیز پُر کشش، شاندار اور حیران کن ہے۔ درحقیقت یہاں پرلطف تعطیلات منانے کے لیے آنے والے سیاح بہت خوش رہتے ہیں۔

اتنے شاندار اور حیرت انگیز مقامات کی وجہ سے دبئی ایک اعلیٰ شہر سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ ابھی تک دبئی نہیں گۓ تو دبئی میں سب سے خوبصورت سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کے لیے اپنا رختِ سفر باندھ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں