71

اسرائیل کے خلاف اب عالمی عدالت میں مقدمہ ہوگا۔۔ فلسطینی حکومت کا فیصلہ

فلسطینی حکومت نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فلسطینی حکومت اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرے گی۔ اس سلسلے میں فلسطینی حکومت جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی سے رجوع کرے گی۔

عالمی عدالت میں اسرائیل کے جنگ بندی کے معاہدے کو توڑنے اور جابرانہ سلوک پر مقدمہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے ہزاروں نمازیوں پر شیلنگ، آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ کردیا تھا۔

یہ واقعہ جب پیش آیا جب ہزاروں فلسطینی جمعے کی نماز کے بعد جنگ بندی کا جشن منا رہے تھے کہ سفاک اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں فلسطینیوں پر حملہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے صحافیوں پر بھی تشدد کیا جس کے بعد مسجد اقصیٰ میں بھگدڑ مچ گئی۔

اسرائیل کے خلاف اب عالمی عدالت میں مقدمہ ہوگا۔۔ فلسطینی حکومت کا فیصلہ

واضح رہے کہ 11 روز کی خونریزی اور اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوئی تھی۔

جنگ بندی کے اعلان کے بعد حماس نے اپنی فتح اور اسرائیل کی شکست کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد غزہ میں جشن منایا گیا تھا۔

11 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں 232 فلسطینی شہید جبکہ 1900 زخمی ہوئے تھے۔ حماس کی جوابی کارروائی میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

اسرائیلی حملوں نے پورے غزہ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا، ہر جگہ ملبے کا ڈھیر ہے۔ ہزاروں فلسطینی بے گھر ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکی دباؤ پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کی ذمےداری ہے کہ جنگ کے بنیادی اسباب پر غور کے لیے بات چیت کریں۔

پاکستان نے بھی اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں