112

فوربس 30 انڈر 30 میں شامل  پاکستانی

پاکستان کی سر زمین با صلاحیت افرادسے مالا مال ہے۔ایسا ہی ایک فخر لمحہ اس وقت آیا جب اس سال  بھی با صلاحیت نوجوان پاکستانیوں نے فوربس 30 انڈر 30 کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ فوربس 30 انڈر 30 کی جانب سے جاری کردہ باصلاحیت افراد کی فہرست متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے لیکن پاکستان  سے منتخب ہونے والے افراد میں زیادہ ترکاروبار اور صنعت  سے وابستہ لوگ سامنے آ ئےہیں۔

آئیے! پاکستان کے با صلاحیت نوجوانوں کا تعارف حاصل کریں جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں اپنا لوہا منوایا اور بین الاقوامی سطح پر جانے گئے۔

بازار شریک بانی حمزہ جاوید اور سعد جنگڈا

فوربس 30 انڈر 30 فہرست میں، بازار ٹیکنالوجیز کے شریک بانی حمزہ جاوید اور سعد جنگڈا ہیں ۔جنہوں نے پاکستان میں روایتی خوردہ بازار کو ڈیجیٹل بنانے کا آغاز کیا۔

دستگیر شریک بانی محمد اویس قریشی اور زوہیب علی

ابتدا میں محمداویس قریشی اور زوہیب علی ایر لفٹ ٹیم کا حصہ رہے ۔ پھر2020میں سخت لاک ڈاون کے دوران اس  سیٹ اپ کا آغاز ہوا جس کا مقصد پاکستان بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ خوردہ فروشوں کے لئے انوینٹری حصولی چیلنجوں کو حل کرنا تھا۔

کریڈٹ بک کے شریک بانیان ایمان جمال اور حسیب ملک

رشتہ ازدواج میں بندھے ،کریڈٹ بک کے شریک بانیان ایمان جمال اور حسیب ملک نے پاکستان میں چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانے کے  مقصد کے ساتھ اس سیٹ اپ کی بنیاد رکھی۔ مزید یہ کہ اس جوڑے نے ایک ایسی ایپ لانچ کی ہے جو چھوٹے کاروباری مالکان کو ان کے مالی معاملات کا بہتر انداز میں منظم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ماڈیولس ٹیک کے بانی یاسین خالد ، ایم ثاقب ملک اور نبیل صدیقی

ماڈیولس ٹیک کے بانیان بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔ ان کا  جدید اور ماحول دوست فلیٹ پیک مکان ایک دن کے اندر اندر تین افراد  اورسادہ ہاتھ والے اوزارکے استعمال سے تیار ہو سکتاہے۔ ماڈیولس ٹیک کو اقوام متحدہ ، گلوبل کلین ٹیک ایوارڈ اور دیگر نے بھی کار آمد تسلیم کیا ہے۔ ماڈیولس ٹیک کا مقصد  بے گھر افراد کے لئے رہائشی سہولیات کی فراہمی کو آسان بنانا  ہے۔

میشا جاپان والا

ذوق جمالیات سے  مالا مال، مختلف النوع فنکار اور ڈیزائنر میشا جاپان والا بھی فوربس 30 انڈر 30 ‘دی آرٹس’ زمرے میں شامل تھا۔ پاکستان میں گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل و غارت گری کے  مسائل ان کے موضوعات ہیں اور پاکستان میں ان کا کام بہت سراہا جاتا ہے۔

عبد اللہ صدیقی

پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کے کار ناموں کی فہرست طویل ہے۔ فوربس 30 انڈر 30  میں انھیں تفریحی اور کھیلوں کے زمرے کے تحت پیش منتخب کیا گیاہے۔ صدیقی 11 سال کی عمر میں ہی وہ انگریزی زبان کے الیکٹرانک میوزک کی تیاری کے لئے مشہور ہو چکے تھے  16 سال کی عمر میں ایک آزاد آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنی موسیقی جاری کرنا شروع کر دی تھی۔

to read more visit:https://hubdaily.net/

شایان محمود

ایکون 7 کے منیجنگ پارٹنر شایان محمود بھی اس فہرست میں موجود ہیں۔ انہوں نے ایجنسی کی ترقی کے لئےپاکستان سے 100 سے زائد افراد کو ملازمت حاصل کرنے میں  مدد کی ۔ مزید یہ کہ ، وہ بیرون ملک ایکون 7 کے ماتحت ادارہ ٹریڈیمور و علی بابا جیسے ای کامرس پلیٹ فارم پر فروخت اور مارکیٹنگ میں چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے افراد  مدد کرتا ہے۔

ڈیجیٹل پاکستان کی شریک بانی ہنیا ضیا

ہنیا ضیا کو وزیر اعظم آفس میں سب سے پہلے ڈیجیٹل پاکستان کے قیام کے لئے بھی پہچانا گیا ہے۔ہنیا ضیا نےعام لوگوں میں وبائی مرض کرونا کی آ گاہی عام کرنے کے لئے  واٹس ایپ بوٹ کا آغازکیاجو 500،000 صارفین سے مربوط ہے۔ فیس بک کے سی او او شیرل سینڈبرگ نے بھی اس کی توثیق کی ، نیز  کوویڈ 19 رنگ ٹون کا اجرا بھی ہنیا کا ہی کارنامہ ہے جس کو 113 ملین پاکستانی سن چکے ہیں۔ ہنیاضیا نے وزارت صحت کے فیس بک پیج کو ایک سو گنا بڑھا کر 1.8 ملین فالورز بنائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی ان کی خدمات کو سراہا۔

https://www.brecorder.com/news/40087219

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں