157

پی ایس او کا اہم اقدام مقصد ملک کی خواتین کو با اختیار بنانا

جیسے جیسے پاکستان ترقی یافتہ ہوتا جارہا ہے۔ ہمیں ملک میں کافی تبدیلی نظر آتی جارہی ہے۔
خواتین آج کل ملک کے تقریباً ہر شعبے موجود ہیں۔ یہ ایک خوش آئند پہلو ہے۔
جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ملک کی خواتین بھی بااختیار ہورہی ہیں۔
اس لئے بدلتے وقت کے ساتھ خواتین پیٹرولیم کارپوریشن کا بھی حصہ بن رہی ہیں۔
جی حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستان اسٹیٹ آئل کی طرف سے تصاویر جاری کی گئیں۔ جس میں دو خواتین پمپ اٹینڈنٹ کی تصویر کے ساتھ انھوں نے ایک خوبصورت کیپشن بھی لگایا؛

خواتین پمپ اٹینڈنٹ

”پی ایس او کی اقدار میں معاشرے کے سب طبقوں کی شمولیت کو یقینی بنانا اور انکی حوصلہ افزاٸ کرنا شامل ہے۔ اس خیال کے تحت پاکستانیوں کی اپنی قومی کمپنی پی ایس او نے اپنے ریٹیل آٶٹ لیٹس پر خواتین پمپ اٹینڈنیٹ کو تعینات کرنے کا آغاز کردیا ہے-
‎قوم کی اپنی کمپنی اپنی قوم سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ خواتین کے حق روزگار اور خود انحصاری کا احترام ہر مقام پر اور ہر صورت حال میں ملحوظ رکھے گی”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں