30

میگھن اور پرنس ہیری کے ہاں ننھی شہزادی کی آمد

لیڈی ڈیانا کے خاندا ن میں ایک ننھی شہزادی کا اضافہ یقیناً ان کے مداحوں کی خوشی کا سبب ہے۔

سانٹا باربارا ، کیلیفورنیا میں سسیکس کے ڈیوک اور ڈچس یعنی میگھن اور پرنس ہیری کے ہاں ننھی شہزادی کی آمدکا سرکاری طور پراعلان کر دیا گیا۔جس کے مطابق میگھن نے جمعہ 4جون کو ایک صحت مند لڑکی کو جنم دیاتاہم اس اعلان کے ساتھ ننھی شہزادی کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔
اتوار کے روز شہزادہ ہیری اور میگھن کے ترجمان نے بتایا کہ جوڑے نے صبح 11:40 بجے اپنی شہزادی للیبٹ “للی” ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کا استقبال کیا۔ ان کی بیٹی کا وزن 7 پونڈ ، 11 اونس تھا۔
جوڑے نے اتوار کے روز اس اعلان کے ساتھ ہی ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا ، “ننھی شہزادی کے لئے عوام کی محبت اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا ہم نے سوچا تھا ، اور ہم دنیا بھر سے اپنی محبت اور دعاؤں کے لئے شکر گزار ہیں۔”
ہیری اور امریکی اداکار میگھن مارکل نے مئی 2018 میں ونڈسر کیسل میں شادی کی تھی۔ان کے پہلے بیٹے آرچی کی پیدائش ان کی شادی کے ایک سال بعد ہوئی۔2020 کے اوائل میں ، میگھن اور ہیری نے اعلان کیا تھا کہ وہ شاہی فرائض چھوڑ کر شمالی امریکہ چلے جا ئیں گے ، اس کی وجہ انہوں نے برطانوی میڈیا کی ناقابل برداشت مداخلت اور نسل پرستانہ رویہ تھا۔
یوں تو ابتدا ہی سے یہ شادی شاہی خاندان اور میڈیا میں تنقید کا نشانہ بنی رہی۔اس تنقید کی وجہ میگھن کا غیر شاہی خاندانسے ہونا اوراس کا افریقی پس منظر تھا ۔مگر رواں سال مارچ میں ہیری اور میگھن کے اوپرا ونفری کے پروگرام میں انٹر ویو کے بعد میگھن خاص طور پر خبروں میں رہیں۔امید کی جاتی ہے کہ ننھی شہزادی کی آمد شاہی خاندان میں ان کی جگہ مستحکم کرنے میں مدد دے گی۔

https://www.npr.org/2021/06/06/1003770088/meghan-prince-harry-baby-second-child-lilibet-lili-diana-royal-family

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں