82

کراچی میں کلفٹن بن قاسم پارک کے قریب کریکر دھماکہ

کراچی کے علاقے کلفٹن میں کریکر دھماکہ

کراچی میں دہشت گرد کاروائی کلفٹن بن قاسم پارک کے قریب کریکر دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار بحریہ آئیکن ٹاور کے مرکزی دروازے پر کریکر بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

کراچی میں کلفٹن بن قاسم پارک کے قریب کریکر دھماکہ

دھماکے کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹاور کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس اور بم ڈسپوزبل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم امریکن ساختہ ہے۔

بم ڈسپوزبل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے تمام خواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔ بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے حاصل کردہ شواہد میں بم کا  لیور اور پن بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن۔۔ کئ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں