42

سوات میں طلباء آپے سے باہر۔۔ شہریوں پر چھریوں سے وار

سوات میں طلباء حکومتی فیصلے پر آپے سے باہر ہوگئے۔ طلباء نے سوات میں احتجاج کرکے روڈز بلاک کردیے۔

نہ صرف یہ شہریوں نے جب راستہ مانگا اور راستے کھولنے کی کوشش کی تو ان پر چھریوں سے وار کئے۔ طلباء کے اس جارحانہ سلوک سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔

سوات میں طلباء آپے سے باہر۔۔ شہریوں پر چھریوں سے وار

میٹرک اور انٹر کے طلباء امتحانات کی تاریخوں سے سخت ناخوش ہیں۔ ان کا یہ مطالبہ ہے کہ ہمیں پچھلے سال کی طرح پروموٹ کیا جائے ہمیں امتحانات کی تیاری کے وقت دیا جائے۔

طلباء کا مزید کہنا تھا کہ پڑھایا ہمیں آن لائن گیا تو ہمارے امتحان فزیکل کیوں لیے جارہے ہیں۔

پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر مشتعل طلباء کو قابو کرنے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق طلباء سے مذاکرات کے لئے بھی ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

وزیر تعلیم کے امتحانات لینے اور بغیر امتحانات کے پروموٹ نہ کرنے کے فیصلے پر ملک بھر کے طلباء میں شدید غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔

اس سے قبل  بھی طلباء کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جاچکے ہیں۔ راولپنڈی میں دو روز قبل طلباء نے مظاہرہ کرکے ایکپریس وے کو بلاک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں DRAP کی جانب سے کووڈ ویکسین PakVac کو عام استعمال کی منظور ی مل گئ

طلباء سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں مشتعل طلباء کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا تھا۔

واضح کہ کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال تمام میٹرک اور انٹر کے طلباء کو پروموٹ کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں