51

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن۔۔ کئ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا کئ علاقے بجلی سے محروم۔ کراچی میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوگئ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن۔۔ کئ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

کراچی شہر کے جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ان میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، یوپی موڑ، سر سید ٹاؤن، گلبرگ بھی شامل ہیں۔

لیاری، کھارادر، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ، گلستانِ جوہر، محکمہ موسمیات اسکیم 33 سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوئی ہے۔

ڈیفنس فیز 1، 5، 6 اور 8، کلفٹن بلاک 5، گلستانِ جوہر بلاک 14، 18 اور 19، ملیر، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی، رفاہِ عام اور اطراف کے علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

اس کے علاوہ صدر، ایم اے جناح روڈ، موبائل مارکیٹ، الیکٹرانک مارکیٹ، ہائی کورٹ میں بھی بجلی معطل ہے جبکہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں دوپہر 12 سے بجلی غائب ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق 220 ایکسٹینشن کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی ہے، جس کی وجہ سے شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے کا عملہ بجلی کی بحالی میں مصروف ہے۔ سسٹم میں لوڈ موجود ہے جس کے باعث بجلی 1 گھنٹے میں بحال ہو جائے گی۔

مزید یہ کہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے آنے والی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوئی ہے، جس کی وجہ سے جامشورو سے کراچی لنک ہونے والی لائن میں ٹرپنگ ہوئی ہے۔

کے الیکٹرک کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث 45 گرڈ متاثر ہوئے ہیں، گرڈ بند ہونے سے سسٹم میں 1 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی ہوئی ہے

وزیر توانائی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ تاہم پورے ملک میں بجلی بحال ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لائن کیوں ٹرپ ہوئی اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں امید ہے جلد نتائج حاصل ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں