65

اسرائیل کی ڈھٹائی برقرار۔۔ کہا غزہ پر بمباری جاری رہے گی

دہشتگرد اسرائیل کی ڈھٹائی برقرار۔ نیتن یاہو نے غزہ میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی بمباری اور حملوں سے سات روز میں 190 فلسطینی شہید۔ اب تک 725 گھر، 72 رہائشی اور 63 سرکاری عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

اسرائیل کی ڈھٹائی برقرار۔۔ کہا غزہ پر بمباری جاری رہے گی

سر زمیں فلسطین لہو رنگ۔ ہزاروں افراد بے گھر۔ متاثرہ افراد بجلی، پانی اور خوراک سے محروم۔ پورا غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل۔

اسرائیل کی ڈھٹائی برقرار۔۔ کہا غزہ پر بمباری جاری رہے گی

غزہ میں اب تک 900 سے زائد فلسطینی زخمی۔ حملوں میں 53 بچے شہید ہوئے۔ غزہ میں آج فلسطینیوں کے لیے سب سے خونی دن ایک دن میں 42 افراد شہید۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف او آئی سی کے اجلاس میں اسرائیلی ظلم کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں اسرائیل کو سخت پیغام دیا گیا۔ مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی اور بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم ناقابلِ قبول ہے۔

او آئی سی نے معاملات کی خرابی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔ سلامتی کونسل سے حملوں کی بندش کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فلسطین کی حمایت میں تمام مسلم ممالک ایک پیج پر۔

  یہ بھی پڑھیں  اسرائیلی بربریت سے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا ایجنسیوں کے دفاتر تباہ

اقوام متحدہ نے طویل خاموشی کے بعد اسرائیل اور فلسطین سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ لندن، فرانس، کینیڈا، اور امریکہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

ہالی وڈ اداکاروں، پاکستانی اور ترک اداکاروں کا اقوام متحدہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں