67

اسرائیلی بربریت سے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا ایجنسیوں کے دفاتر تباہ

غزہ میں اسرائیل نے میڈیا ایجنسیوں کے دفاتر پر 4 میزائل داغے

اسرائیلی بربریت سے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا ایجنسیوں کے دفاتر پر مشتمل عمارت الجلا ٹاور زمین بوس۔

اسرائیلی بربریت سے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا ایجنسیوں کے دفاتر تباہ
                                     الجلا ٹاور

اب سے کچھ دیر قبل دہشت گرد اسرائیل نے غزہ کے کئ منزلہ ٹاور الجلا پر 4 میزائل داغے۔ 4 میزائل لگنے کے باعث الجلال ٹاور زمین بوس ہوگیا۔

 اس ٹاور میں الجزیرہ اور کئ میڈیا ایجنسیوں کے دفاتر کے علاوہ بین الاقوامی میڈیا ایجنسی اے پی کا دفتر بھی اسی عمارت میں تھا۔

اسرائیلی بربریت سے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا ایجنسیوں کے دفاتر تباہ

واضح رہے کہ یہ وہ عمارت تھی جہاں سے اسرائیل کے جنگی جرائم دنیا تک پہنچائے جارہے تھے۔ جس پر اسرائیل نے 4 میزائل داغ کر اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل دہشت گرد ہے.., اسرائیل ظالم ہے ، ترک صدر رجب طیب اردگان کا بیان

واضح رہے گزشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران اسرائیلی بربریت اور ظلم سے غزہ میں اب تک 110 سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں، اور کئی زخمی ہیں۔

اسرائیل کی اس بربریت پر انسانی حقوق کی تنظیمات اور اقوام متحدہ کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں