82

19 سالہ پاکستانی شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

19 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق 19 سال کی عمر میں شہروز کاشف نے 8،849 میٹر کی پہاڑی چوٹی کو کامیابی سے سر کرکے پاکستانی پرچم لہرایا ۔

19 سالہ پاکستانی شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

شہروز پاکستانی تاریخ کے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما بن چکے ہیں۔ شہروز اس سے پہلے 17 سال کی عمر میں دنیا کی بارہویں جبکہ پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی  سر کرچکے ہیں۔

شہروز نے آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا۔ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے۔

شہروز کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے 14 سال کی عمر میں کے ٹو بیس گندوگورولا پاس کیا۔ جبکہ 11 سال کی عمر میں ماکڑا کی چوٹی سر کی۔

https://youtu.be/tFaMJ0yUctI انٹرویو

ایک مہینے قبل  اپنے انٹرویو میں شہروز نے کہا تھا کہ وہ کامیابی کی صورت میں  دنیا کے چوتھے جبکہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہونگے جو 19 سال کی عمر میں یہ چوٹی سر کرے گا۔

19 سالہ پاکستانی شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

شہروز، سیون سوٹ ٹریکس (ایس ایس ٹی ) کی ٹیم کا حصہ تھے۔ ایس ایس ٹی کے بانی چھنگ داوا شرپا نے بھی شہروز کو مبارکباد دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے آج صبح ہماری ٹیم کے ساتھ ایورسٹ کو سر کر لیا ہے۔

اس سے پہلے بھی پاکستان کے کئی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ سر کرچکے ہیں جن میں حسن سدپارہ، نظیر صابر اور سمینہ بیگ شامل ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ سطح سمندر سے اوپر زمین کا بلند ترین پہاڑ ہے، جو ہمالیہ کی مہالنگور ہیمل سب رینج میں واقع ہے۔  اس کی بلندی (برف کی بلندی) 8،848.86 میٹر (29,031.7 فٹ) سب سے زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں