37

فواد خان ہالی وڈ کی پروڈکشن “مس مارول“ میں جلوہ گر ہوں گے

ہم ٹی وی کے ڈرامہ “ہمسفر“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار فواد خان اب ہالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جو ہر دکھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فواد خان ہالی وڈ کی پروڈکشن “مس مارول“میں جلوہ گر ہوں گے ۔ اس  حوالے سے اس شو کے آفیشل پیج آئی ایم ڈی بی مطابق پاکستانی سپر اسٹار فواد خان سائینس فکشن سپر ہیرو سیریز مس مارول میں اپنی اداکاری کے جو ہر دکھائیں گے۔

فواد خان ہالی وڈ کی پروڈکشن "مس مارول“ میں جلوہ گر ہوں گے

آئی ایم ڈی بی کے مطابق فواد خان اس سیریز کی پہلی قسط میں “حسن“کا کردار اد کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم ابھی نہ فواد خان اور نہ ہی مارول اسٹوڈیو کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔

اس خبر کو سب سے پہلے بی بی سی کے جرنلسٹ ہارون راشد نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے شیئر کیا۔ انہوں نے نہ صرف فواد خان بلکہ بھارتی اداکار فرحان اختر پاکستانی اداکارہ سمینا احمد اور نمرہ باچہ کا بھی مس مارول کا حصہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

مارول کامک امریکا میں کامک کردار متعارف کرانے والا قدیم ادارہ ہے۔ 2019اس سیریز کے بارے میں  میں سب سے پہلے اعلان کیا گیا تھا، 2021تاہم اب  کے آخر میں ڈزنی + پر نشر کرنے کی توقع کی جارہی ہے اور اس میں عادل ال اربی، بلل فاللہ، میرا مینن، اور پاکستانی آسکر جیتنے والے ڈائریکٹر شرمین عبید چینوئے ہیں۔

فواد خان ہالی وڈ کی پروڈکشن "مس مارول“ میں جلوہ گر ہوں گے

2019 میں والٹ ڈزنی کمپنی کی انویسٹر ڈے پریزنٹیشن میں مارول اسٹوڈیو کے صدر کیون فیج کی جانب سے ابتدائی کاسٹ کی پہلی بار تصدیق کی گئی تھی، جبکہ اس کے بعد سے اب تک کی کاسٹ کے نام سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ بالی ووڈ کے فرحان اختر اور پاکستان کی ثمینہ احمد کی بھی کاسٹ کے نام سے تصدیق کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسٹوڈیو کی ویب سائٹ پر شائع کردہ اس سیریز کی کاسٹ میں ایمان ویلانی کو ٹائٹلر ہیرو کے طور پر بھی کاسٹ کیا جائے گا، ان کے ساتھ اراماس نائٹ، ساگر شیخ، رش شاہ، زینوبیا شروف، موہن کپور، میٹ لنٹز، یاسمین فلیچر، لیتھ نکی، اظہر عثمان، اور ٹریوینا اسپرنگر بھی جلوہ گر ہونگے۔

 اس کہانی کو، جی ولو ولسن نے لکھا اور ایڈرین الفونا نے ایڈیٹرز ثناء امانت اور اسٹیو واکر کے ساتھ تیار کیا۔

یہ کہانی ایک 16 سالہ مسلمان امریکی لڑکی کمالا خان کی ہے جو ایک سپر گرل ہے۔ کمالا خود تو امریکی شہری ہے لیکن اس کے والدین پاکستانی ہیں۔ کمالا کے پاس شکل اور سائز بدلنے کی غیر فطری صلاحیت موجود ہے۔

فواد خان نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جو دکھا چکے ہیں۔ فواد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز گلوکاری سے کیا اور ڈرامہ ہمسفر سے عالمی شہرت حاصل کی۔

فواد خان ہالی وڈ کی پروڈکشن "مس مارول“ میں جلوہ گر ہوں گے

یہ بھی پڑھیں آئی ایس پی آر کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں