17

ٹک ٹوکرز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن کی شادی خانہ آبادی

ٹک ٹوکرز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن شادی کے بندھن میں بندھ گئے-

مشہور شخصیات کا رشتہ ازدواج میں بندھنا عام عوام میں ہمیشہ سے ہی مقبول رہا ہے۔شوبز کی کئی مشہور شخصیات ایسی ہیں جوآپس میں شادی کر کے مقبولیت میں اضافہ کر چکی ہیں۔ ثمینہ پیرزادہ اور عثمان پیرزادہ سے لے کر سارہ اور فلک شیر تک کئی شو بز کی جوڑیاں ہیں جنہوں نے محبت اور وفا کی مثال قائم کر دی ہے۔
نئے دور کے ٹرینڈ کے مطابق ٹک ٹوکرز کی آپس میں شادی توجہ کا مرکز ہے۔ذوالقرنین اور کنول آفتاب کی شادی کے بعد اب ٹک ٹوکرز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن کی شادی توجہ کی مرکز ہے۔
مئی کی 28تاریخ کو نوجوان جوڑاآخرکار ایک خوبصورت بندھن میں بندھ گیا۔
سفید عروسی جوڑے میں دلہن کی خوبصورتی قابل دید تھی جبکہ دولہا بھی سفید ملبوس میں کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہا تھا۔
ڈاکٹر مدیحہ خان کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ پیروکار اور ٹک ٹوک پر 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں ، جبکہ ایم جے احسن
کے انسٹا پر 500سے زیادہ فالورز ہیں ۔ٹک ٹوک پر ان کے فالورز کی تعداد 2.6 ہے۔
ڈاکٹر مدیحہ اپنی شادی کی خوشی میں اپنے فالورز کو شامل کرنا نہ بھولیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں ۔ٹک ٹوک اسٹارجوڑے کنول آفتاب اور چوہدری ذوالقرنین نے بھی ایک خوبصورت تقریب میں شادی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں