127

منیب بٹ اور مایا علی کے بعد کنگنا رناوت کی شنیرا اکرم کے ہاتھوں بے عزتی

  سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں۔ شنیرا سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ آواز بلند کرتی نظر آتی ہیں۔

 بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے تمام مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی بھی حمایت کی اور اسرائیل کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔ اداکارہ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا،

اپنی قوم اور اس کے عوام کو بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی سے بچانا ہر قوم کا بنیادی حق ہے، بھارت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے متنازع بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو اسرائیلی بربریت کی حمایت پر جھاڑ پلا دی۔

انہوں نے کہا کی بھارت میں ایک ٹول باکس ہے جس کا اسکرو گم ہوگیا ہے۔ وہ اسکرو کنگنا کے دماغ کا ہے۔

منیب بٹ اور مایا علی کے بعد کنگنا رناوت کی شنیرا اکرم کے ہاتھوں بے عزتی

شنیرا اکرم کے اس پوسٹ پر پاکستانیوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا اکثر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف زہر اگلتے نظر آتی ہے۔ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا تھا لیکن اداکارہ اب دوسرے سوشل میڈیا ذرائع سے اپنی دماغی حالت ابتر ہونے کا ثبوت دے رہی ہیں۔

شنیرا اکرم سے قبل اداکار منیب بٹ اور اداکارہ مایا علی نے بھی کنگنا رناوت کو آئینہ دکھایا تھا۔ منیب بٹ کا کہنا تھا کہ

ادکارہ یہ سب کچھ شہرت حاصل کرنے کے لیے کرتی ہیں۔ یکے بعد دیگرے فلاپ فلموں نے ادکارہ کا کا دماغی توازن خراب کر دیا ہے۔

منیب بٹ اور مایا علی کے بعد کنگنا رناوت کی شنیرا اکرم کے ہاتھوں بے عزتی

مایا علی نے بھی کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کنگنا رناوت کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ

مجھے ادکارہ کے لیے بہت دکھ ہے۔ میں صرف یہ کہوں گی کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں۔ کم ازکم انہیں تھوڑی انسانیت دکھانی چاہیے۔

منیب بٹ اور مایا علی کے بعد کنگنا رناوت کی شنیرا اکرم کے ہاتھوں بے عزتی

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم اور بمباری سے اب تک 190 افراد شہید اور 900 سے زائد زخمی ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی ڈھٹائی برقرار۔۔ کہا غزہ پر بمباری جاری رہے گی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں